مسلسل غزلیں پر اشعار
غزل ایک ساتھ مختلف موضوعات
کا احاطہ کرنے کے لئے جانی جاتی ہے، ہر شعر اپنے آپ میں آزاد ہوتا ہے۔ لیکن کچھ غزلیں اس طرح کہی جاتی ہیں جن کا ہر شعر پچھلے شعر کے معنی میں اضافہ کرتا ہے۔ ایسی غزلوں کو مسلسل غزل کہا جاتا ہے۔ یہاں ایسی ہی چنندہ غزلیں جمع کی گئی ہیں، پڑھئے اور لطف لیجئے
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں