فراموشی پر نظمیں
فراموشی شاعری میں عاشق
اور معشوق کے درمیان کی ایک کیفیت ہے ۔ عشق کے اس کھیل میں ایک لمحہ ایسا بھی آتا ہے جب دونوں تھک کر ایک دوسرے کو فراموش کرنے اور بھلانے کی ترکیبیں سوچتے ہیں لیکن یاد ایسی سخت جان ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی بہانے پلٹ کر آہی جاتی ہے ۔ یہ وہ تجربہ ہے جس سے ہم سب گزرے ہیں اور گزرتے ہیں اس لئے یہ شاعری بھی ہماری اپنی ہے اسے پڑھئے اور عام کیجئے۔