عاشق پر اشعار
عاشق پر یہ شعری انتخاب
عاشق کے کردار کی رنگا رنگ طرفوں کو موضوع بناتا ہے ۔ عاشق جن لمحوں کو جیتا ہے ان کی کیفیتیں کیا ہوتی ہیں ، وہ دکھ ، درد ، بےچینی ، امید وناامیدی کن احساسات سے گزرتا ہے یہ سب اس شعری انتخاب میں ہے ۔ یہ شاعری اس لئے بھی دلچسپ ہے کہ ہم سب اس آئینے میں اپنی اپنی شکلیں دیکھ سکتے ہیں اور اپنی شناخت کر سکتے ہیں ۔
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلے
عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
-
موضوعات : مشہور اشعاراور 1 مزید
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں
یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کر
تو شاعر نہیں خود کو عاشق کہا کر
یہ عاشقی ترے بس کی نہیں سو رہنے دے
کہ تیرا کام تو بس نا سپاس ہونا ہے