انور شعور
غزل 60
اشعار 58
فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھا
وہ مجھ سے انتہائی خوش خفا ہونے سے پہلے تھا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
اتفاق اپنی جگہ خوش قسمتی اپنی جگہ
خود بناتا ہے جہاں میں آدمی اپنی جگہ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہے
ہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
صرف اس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میں
خود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
مزاحیہ شاعری 3
تصویری شاعری 11
یہ مت پوچھو کہ کیسا آدمی ہوں کرو_گے یاد، ایسا آدمی ہوں مرا نام_و_نسب کیا پوچھتے ہو! ذلیل_و_خوار_و_رسوا آدمی ہوں تعارف اور کیا اس کے سوا ہو کہ میں بھی آپ جیسا آدمی ہوں زمانے کے جھمیلوں سے مجھے کیا مری جاں! میں تمہارا آدمی ہوں چلے آیا کرو میری طرف بھی! محبت کرنے والا آدمی ہوں توجہ میں کمی بیشی نہ جانو عزیزو! میں اکیلا آدمی ہوں گزاروں ایک جیسا وقت کب تک کوئی پتھر ہوں میں یا آدمی ہوں شعورؔ آ جاؤ میرے ساتھ، لیکن! میں اک بھٹکا ہوا سا آدمی ہوں