صدر جمہوریۂ ہند
دلچسپ معلومات
عالی مرتبت فخر الدین علی احمد صاحب کی نزر
صدر جمہوریۂ ہند
یقیناً آپ فخرالدین بھی ناز امم بھی ہیں
علی احمد بھی ہیں آگاہ آداب حرم بھی ہیں
وقار ہوش بھی عظمت فروز علم و دانش بھی
گرامی قدر بھی ذی تمکنت بھی محترم بھی ہیں
تب و تاب چمن بھی ذوق تمکین بہاراں بھی
جہان شوق کا افسانۂ جاہ و حشم بھی ہیں
کرشمہ ہے خدا کا آپ کے اوصاف کے قائل
دیار برہمن کے دیوتا بھی ہیں صنم بھی ہیں
تقدس موج دریا کا لطافت آبگینے کی
مجسم شوکت دوراں سراپا جام جم بھی ہیں
جلال برق بھی ہیں ظالموں کے واسطے لیکن
غریبوں کے لئے سرمایۂ لطف و کرم بھی ہیں
جو نسبت آپ کو غالبؔ سے ہے اس کے تعلق سے
قدم بوسی کے خواہاں صاحب سیف و قلم بھی ہیں
- کتاب : Karwan-e-azadi (Pg. 188)
- Author : Masood Akhtar Jamal
- مطبع : Basmah Khatoon (1982)
- اشاعت : 1982
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.