نئی صبح
یہ چمن زار یہ خوش رنگ بہاروں کا جہاں
زندگی کتنی دل آویز و دل آرا ہے یہاں
چمپئی دھوپ میں ہر ذرہ ہے سورج کی کرن
چاندنی رات میں ہر پھول ہے روشن روشن
نور ہی نور زمیں سے ہے فلک تک رقصاں
زندگی کتنی دل آویز و دل آرا ہے یہاں
وادیٔ گنگ و جمن جنت نظارہ ہے
سر زمیں اپنی زر و سیم کا گہوارہ ہے
اپنے دریاؤں کی ہر موج میں بجلی ہے رواں
زندگی کتنی دل آویز و دل آرا ہے یہاں
ولولے دل میں تو آنکھوں میں امنگیں روشن
ہیں سبھی چہرے یہاں حسن عمل کے درپن
عظمت محنت و ایثار جبینوں سے عیاں
زندگی کتنی دل آویز و دل آرا ہے یہاں
آشتی امن محبت کے پرستار سبھی
جذبۂ مہر و مروت سے ہیں سرشار سبھی
ساجھے تیوہار ہیں ہولی ہو کہ عید قرباں
زندگی کتنی دل آویز و دل آرا ہے یہاں
ترجمان دل جمہور ادیب و فنکار
ان کے افکار توانا ہیں تخیل بیدار
نکھرا نکھرا نئی سج دھج کا ہے انداز بیاں
زندگی کتنی دل آویز و دل آرا ہے یہاں
- کتاب : Sehr-e-Khayal (Pg. 48)
- Author : Sahir Hoshiarpuri
- مطبع : Modern Publishing House (1990)
- اشاعت : 1990
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.