Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آج بازار میں پا بہ جولاں چلو

فیض احمد فیض

آج بازار میں پا بہ جولاں چلو

فیض احمد فیض

MORE BYفیض احمد فیض

    دلچسپ معلومات

    1959ء میں فیضؔ صاحب لاہور سینڑل جیل میں تھے۔ وہ اُن دنوں علیل رہتے تھے۔ ایک روز اُن کے دانت میں سخت درد اُٹھا- جیل کے حکام نے اُنہیں پولیس کی حفاظت میں چیک اپ کرانے کے لیے دانتوں کے اسپتال بھیج دیا۔ ڈاکڑ صاحب اُن کے پرستاروں میں سے تھے لہٰذا اُنہوں نے روزانہ چیک اپ کے لیے بلانے کا طریقہ اختیار کیا تاکہ اس طرح جیل کے ماحول سے کچھ دیر کے لیے اُنہیں نَجات حاصل ہو جایا کرے- یوں روزانہ اُنہیں جیل کی گاڑی میں اسپتال لایا جاتا۔ ایک دن ایسا ہوا کہ جیل والوں کے پاس گاڑی نہیں تھی- جیلر نے اُنہیں تانگے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن اس صورت میں انہیں ہتھکڑی پہنانا ضروری تھا۔ فیضؔ صاحب مان گئے- اس طرح وہ ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنے تانگے کی پچھلی نشست پر بیٹھ گئے- پولیس کے سپاہی بندوق لیے اُن کے ساتھ تھے۔ اس حال میں وہ لاہور کے گلی کوچوں سے گزرے، انہوں نے تازہ ہوا کو محسوس کیا۔ بازاروں سے گزرتے ہوئے خوانچے والے، تانگے والے، بیل گاڑیاں سب بچھڑے ہوئے یاروں کی طرح اُن کے قریب سے گزرتے رہے- عجیب منظر تھا- وہ لاہور شہر کی جانی پہچانی سڑکوں سے گزرتے رہے- شہر اور اہلیانِ شہر یہ تماشا دیکھتے رہے- شاید کچھ لوگوں نے اُنہیں پہچان بھی لیا ہو- ارد گرد لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا جن میں نانبائیوں سے لیکر صحافیوں تک سبھی شامل تھے- اس طرح ایک جلوس کی شکل بن گئی- فیضؔ صاحب کہتے تھے میں نے زندگی میں ایسا دلکش جلوس نہیں دیکھا- اسی واقعہ سے متاثر ہو کر اُنہوں نے اپنی مشہورِ زمانہ نظم لکھی "آج بازار میں پابجولاں چلو۔"

    چشم نم جان شوریدہ کافی نہیں

    تہمت عشق پوشیدہ کافی نہیں

    آج بازار میں پا بہ جولاں چلو

    دست افشاں چلو مست و رقصاں چلو

    خاک بر سر چلو خوں بداماں چلو

    راہ تکتا ہے سب شہر جاناں چلو

    حاکم شہر بھی مجمع عام بھی

    تیر الزام بھی سنگ دشنام بھی

    صبح ناشاد بھی روز ناکام بھی

    ان کا دم ساز اپنے سوا کون ہے

    شہر جاناں میں اب با صفا کون ہے

    دست قاتل کے شایاں رہا کون ہے

    رخت دل باندھ لو دل فگارو چلو

    پھر ہمیں قتل ہو آئیں یارو چلو

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    فریحہ پرویز

    فریحہ پرویز

    نیرہ نور

    نیرہ نور

    سریش واڈیکر

    سریش واڈیکر

    نیرہ نور

    نیرہ نور

    فیض احمد فیض

    فیض احمد فیض

    RECITATIONS

    نیرہ نور

    نیرہ نور,

    نیرہ نور

    آج بازار میں پا بہ جولاں چلو نیرہ نور

    مأخذ :
    • کتاب : نسخہ ہائے وفا (Pg. 338)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے