جاوید کے نام
دلچسپ معلومات
( بال جبریل) اقبال جب دوسری گول میز کانفرنس می شرکت کی غرض سے لندن گیے تو جاوید اقبال نے لاہور سے ایک خط لکھا اور گراموفون لانے کی فرمایش کی۔ جاوید اقبال ابھی بچے تھے، اقبال گراموفون تو نہ لا سکے مگر نوجوانوں کے لئے یہ نظم لکھ کر ضرور لاۓ جس میں خودی کا پیغام ہے
دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر
خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر
اٹھا نہ شیشہ گران فرنگ کے احساں
سفال ہند سے مینا و جام پیدا کر
میں شاخ تاک ہوں میری غزل ہے میرا ثمر
مرے ثمر سے مے لالہ فام پیدا کر
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.