جشن مسرت
یوں جشن مسرت کی ہر سمت گھٹا چھائی
پھولوں پہ نکھار آیا کلیوں کو ہنسی آئی
شاداب ہوئی کھیتی فصلوں پہ بہار آئی
بہتی ہوئی ندیوں نے کی بادیہ پیمائی
باپو کے اہنسا کی نہرو کے تخیل کی
تنویر نظر آئی تصویر نظر آئی
ذہنوں سے جہالت کی ظلمت کو مٹا ڈالا
اب علم کے سورج کی گھر گھر میں کرن آئی
سائنس میں حرفت میں حاصل ہوئی یکسوئی
اس دور میں بھارت نے ہر فن میں جلا پائی
اب دل میں امنگیں ہیں نظروں میں مسرت ہے
ہر سمت ہے زیبائی ہر سمت ہے رعنائی
دنیا کی نگاہیں بھی پابوس قیادت ہیں
اس بنت جواہر کی اللہ رے مسیحائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.