جیون میں ہریالی
دلچسپ معلومات
قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
پیڑ لگا کر جیون میں خوشحالی لائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
اس بڑھتے پردوشن کو ہم دور بھگائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
کتنا سندر پیڑوں سے موسم ہو جاتا ہے
گرمی میں ٹیمپریچر بھی کچھ کم ہو جاتا ہے
پیڑ لگا کر ہم سب کو گرمی سے بچائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
کاربن ڈائی آکسائڈ پودوں کا بھوجن ہے
جو ہے موت ہماری وہ پودوں کا جیون ہے
آکسیجن بھی ہم سب ان پودوں سے پائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
پیڑ ہماری دھرتی کو کٹنے سے بچاتے ہیں
پیڑ ہی ریگستانوں کو بڑھنے سے بچاتے ہیں
پیڑ لگا کر دھرتی کو گہنے پنہائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
پیڑ ہماری اس دھرتی پر بارش لاتے ہیں
پیڑ جہاں ہوتے ہیں امرت جل برساتے ہیں
گرمی کے موسم میں ہم بارش میں نہائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
پھول جڑی بوٹی اور پھل پودوں سے ملتے ہیں
گیہوں دالیں اور چاول پودوں سے ملتے ہیں
ہم ہر چیز ضرورت کی پودوں سے پائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
تیل دوائیں اور مصالحے ان سے ملتے ہیں
رنگ برنگے پھول چمن میں ان پر کھلتے ہیں
ہم اپنی دھرتی کو پھولوں سے مہکائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
جب دھرتی پر ہر جانب ہریالی چھائے گی
پھر یہ دھرتی سورگ سے بھی سندر ہو جائے گی
مور پپیہا کوئل بلبل مل کر گائیں گے
ہم پیڑ لگائیں گے ماحول بنائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.