عید
میری ہمدم
گنگناتی مسکراتی
ایک وہ بھی عید تھی
دل میں تیری دید کا ارماں لیے
تجھ سے ملنے عید کتنے شوق سے
تیری بستی ڈھونڈ کر پہنچا تھا میں
مجھ کو اب تک یاد ہے وہ چاند رات
جب کیا تھا تو نے میرا انتظار
میری ہمدم
ایک یہ بھی عید ہے
سونا سونا سارا شہر
کرب تنہائی کا زہر
دل کی اک اک رگ میں ہے پھیلا ہوا
تجھ سے ملنے کی کوئی جلدی نہیں
تجھ کو بھی شاید نہیں ہے انتظار
کھنکھناتی چوڑیاں میں نے تجھے بھیجی نہیں
پیار کی خوشبو میں لپٹا
تیرا جی رومال تک پہنچا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.