کیسی اچھی میری امی
پیاری پیاری میری امی
مجھ سے کرتی ہیں یہ پیار
ان کے دم سے ہے گھر بار
کھانا امی گر نہ پکائیں
گھر والے بھوکے رہ جائیں
کپڑے سی کر پہناتی ہیں
روزانہ یہ نہلاتی ہیں
جب میں بالکل چھوٹا سا تھا
ان کی گودی میں رہتا تھا
روتا تو بہلاتیں مجھ کو
گودی میں ٹہلاتیں مجھ کو
تھپک تھپک کر مجھے سلائیں
میٹھے سر میں لوری گائیں
روز سناتیں نئی کہانی
میری اچھی امی رانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.