نعت رسول
ہم ہیں تمہارے تم ہو ہمارے
محمد پیارے
تم ہو چاند اور ہم ہیں تارے
محمد پیارے
سب سے اچھا دین تمہارا
حکم خدا آئین تمہارا
تم نے ہمارے ذہن سنوارے
محمد پیارے
پیار سکھایا عدل سکھایا
رنگ و نسل کا فرق مٹایا
دور کیے سارے اندھیارے
محمد پیارے
بندوں کو مولا سے ملایا
قطروں کو دریا سے ملایا
موڑے تم نے وقت کے دھارے
محمد پیارے
گمراہوں کو راہ دکھائی
قاتل بھی ٹھہرے شیدائی
تم جیتے اور دشمن ہارے
محمد پیارے
سنت اور قرآن پہ چل کے
کہلائیں شہکار عمل کے
مانگیں دعا ہم مل کے سارے
محمد پیارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.