ندی نالے میں کود جاؤں گا
ندی نالے میں کود جاؤں گا
پیار تیرا اگر نہ پاؤں گا
مجھ کو اپنے گلے لگا ورنہ
بن کے کالا بخار آؤں گا
بعد مرنے کے یاد رکھ میڈم
بھوت بن کر تجھے ستاؤں گا
گھاس چرنے تو دے سیاست کی
سونے چاندی کا گھر بناؤں گا
جرم کرتا ہوں اس لئے واحدؔ
دے کے رشوت میں چھوٹ جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.