حسیں چہروں سے صورت آشنائی ہوتی رہتی ہے
حسیں چہروں سے صورت آشنائی ہوتی رہتی ہے
سمجھ لو ابتدائی کاروائی ہوتی رہتی ہے
ہماری بیوی اور مہنگائی دونوں ہیں سگی بہنیں
ہماری جیب کی اکثر صفائی ہوتی رہتی ہے
کہا میں نے کہ ملتے ہو بچھڑ جانے کی نیت سے
کہا اس نے محبت میں جدائی ہوتی رہتی ہے
کہا میں نے مری درخواستوں کا کیا بنا آخر
کہا اس نے کہ ان پر کاروائی ہوتی رہتی ہے
کہا لڑکے کی امی نے رہے گی خوش سدا بیٹی
کہ اوپر سے بھی لڑکے کی کمائی ہوتی رہتی ہے
ترے پند و نصائح کا نتیجہ صفر ہے ناصح
برائی ہوتی رہتی تھی برائی ہوتی رہتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.