جانا تھا سسرال سے مشکل رہنے میں رسوائی تھی
ہم نے تیرے جہاں میں مولا کیسی قسمت پائی تھی
ساس سسر کی خدمت میں ہمیں سارا دن لگ جاتا تھا
پھر بھی ہم کو بیوی نے ہر بات پہ ڈانٹ پلائی تھی
ہم ہی تھے تقدیر کے مارے جو اس گھر میں بیاہے گئے
ورنہ بہت سے دامادوں کی لاٹری بھی نکل آئی تھی
اب روتے ہیں اس دن کو جب ہاں کہہ کر مسکائے تھے
کیا معلوم تھا اس مسکان سے ہم نے غلامی پائی تھی
بن گئے گھر داماد تو پھر بھلا کون ہمیں عزت دیتا
ساس پٹائی کر کے گئی تو سسر نے ڈانٹ پلائی تھی
عزت نفس کا سودا کر کے خون کے گھونٹ پئے ہر دم
بھیگی بلی بن کر ہم نے اپنی عمر بتائی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.