لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
اب تو نیویارک میں ہو صبح خدایا میری
تیری رحمت سے اگر میرا بھی ویزا لگ جائے
میری عزت مری شہرت میں اضافہ ہو جائے
ہو مرا کام ہر اک دیسی کے ہتھے چڑھنا
آدھی تنخواہ پر ہنس ہنس کے گزارا کرنا
زندگی ہو مری اک بیل کی صورت یا رب
سولہ گھنٹے میں کروں روز مشقت یا رب
میرے اللہ امیگریشن سے بچانا مجھ کو
جو ہو محفوظ اسی رستے پہ چلانا مجھ کو
میاں حمادؔ بھی اس ملک میں رہتے ہیں کہیں
ہو سکے تو کبھی ان سے بھی ملانا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.