وہ شخص جس کے پاس کوئی مال و زر نہیں
وہ شخص جس کے پاس کوئی مال و زر نہیں
وہ خوش نصیب ہے اسے اپنوں کا ڈر نہیں
عاشق ہوں ان پہ ان کی ولادت کے وقت سے
اور وہ یہ کہہ رہے ہیں مجھے کچھ خبر نہیں
وہ فکر مند ہیں کہ مجھے جیل بھیج دیں
ان کو بھی ہے پتا مرے رہنے کو گھر نہیں
عشاق مبتلا ہیں الیکشن میں ان دنوں
محبوب کی گلی میں کوئی شور و شر نہیں
سنتے ہیں چھت سے گر کے وہ مجروح ہو گئے
کہتا ہے کون میری دعا میں اثر نہیں
اپنے ٹفن کو ساتھ ہی رکھنا مفید ہے
مسرورؔ اس جہاں میں کوئی معتبر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.