محلے بھر میں شہرت ہو گئی ہے
محلے بھر میں شہرت ہو گئی ہے
ہمیں ان سے محبت ہو گئی ہے
انہیں بھی اب بخار آنے لگا ہے
ہمیں بھی کچھ حرارت ہو گئی ہے
نظر آنے لگے ہیں دن میں تارے
یہ کیا دو دن میں حالت ہو گئی ہے
ہم ان کے عشق میں لٹکے ہوئے ہیں
لٹکنے میں مہارت ہو گئی ہے
نہیں اب قافیہ کوئی بچا ہے
غزل کہنے میں دقت ہو گئی ہے
میاں مسرورؔ رہیے گا سنبھل کر
رقیبوں کی ضمانت ہو گئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.