ایک بوسے کے لئے اتنا ہمیں دوڑائیں گے
ایک بوسے کے لئے اتنا ہمیں دوڑائیں گے
کیا خبر تھی وہ قطب مینار پر چڑھ جائیں گے
چار دن کے عشق نے ہم کو خمیرہ کر دیا
دیکھنا ہے اور وہ کتنا کرم فرمائیں گے
ہجر کے سیزن میں ہم نے بھی ارادہ کر لیا
ٹھاٹھ سے کھٹیا بچھا کر دن ڈھلے سو جائیں گے
بد دعائیں دے رہے ہو واقعی افسوس ہے
تم کہاں جاؤ گے جب عشاق ہی مر جائیں گے
کچھ تو کہئے آپ لے کر آئیں گے کتنا جہیز
زندگی بھر کیا سنہرے خواب ہی دکھلائیں گے
اس قدر ناراض ہیں مسرور سے وہ ان دنوں
کہہ رہے ہیں جا کے تھانے میں رپٹ لکھوائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.