جو کہہ دیا سو کہہ دیا
ایک بار ایک آدمی نے ملاجی سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا، ’’چالیس سال‘‘ بات آئی گئی ہوئی۔ کوئی دس سال گزر گئے۔ پھر کسی نے ان سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ ملاجی نے پھر وہی جواب دیا، ’’چالیس سال‘‘ اس وقت ان کے پاس کچھ وہ لوگ بھی کھڑے تھے جنہوں نے ان کا دس برس پہلے کا جواب سنا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’دس برس پہلے بھی آپ نے یہی کہا تھا کہ میں چالیس سال کا ہوں۔‘‘ ملا جی نے جواب دیا، ’’بالکل ٹھیک ہے، آدمی کو اپنے قول پر قائم رہنا چاہئے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.