گدھا گھر پر نہیں ہے
ملاجی کے ایک پڑوسی نے تھوڑی دیر کے لیے ان کا گدھا مانگا۔ ملاجی اپنا گدھا دینا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے بہانہ کیا، ’’گدھا یہاں نہیں ہے۔‘‘ اسی وقت مکان کے پیچھے سے گدھے کے رینگنے کی آواز سنائی دی۔ پڑوسی نے شکایت کی، ’’ملاجی، آپ نے تو کہا تھا کہ گدھا نہیں ہے اور یہاں تو گدھے کی آواز آ رہی ہے۔‘‘ ملاجی نے جواب دیا، ’’خدا تمہارے ایمان کی کمزوری کو معاف کرے۔ ایک جانور پر اعتبار کرتے ہوئے اور مجھ جیسے سفید داڑھی والے بوڑھے آدمی پر اعتبار نہیں کرتے!‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.