حمد
اے زمین آسمان کے مالک
ساری دنیا جہان کے مالک
تیرے قبضے میں سب خدائی ہے
تیرے ہی واسطے بڑائی ہے
آئی موسم سے تنگ جب خلقت
تو نے موسم کی دی بدل صورت
گرمیاں ہو گئیں اجیرن جب
تو نے برسات بھیج دی یا رب
سب کے گرمی سے تھے خطا اوسان
مینہ برسنے سے آئی جان میں جان
گئے جب لوگ مینہ سے سب گھبرا
حکم سے تیرے چل پڑی پچھوا
جاڑا آ پہنچا اور گئی برسات
دم کے دم میں بدل گئے دن رات
پھر لگی پڑنے جب بہت سردی
مشکل آسان تو نے پھر کردی
جاڑا آخر ہوا اور آئی بہار
جنگل اور ٹیلے ہو گئے گلزار
تو یوں ہی رت پہ رت بدلتا رہا
یوں ہی دنیا کا کام چلتا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.