میں کہاں ہوں کچھ بتا دے زندگی اے زندگی!
میں کہاں ہوں کچھ بتا دے زندگی اے زندگی!
پھر صدا اپنی سنا دے زندگی اے زندگی!
سو گئے اک ایک کر کے خانۂ دل کے چراغ
ان چراغوں کو جگا دے زندگی اے زندگی!
وہ بساط شعر و نغمہ رت جگے وہ چہچہے
پھر وہی محفل سجا دے زندگی اے زندگی!
جس کے ہر قطرے سے رگ رگ میں مچلتا تھا لہو
پھر وہی اک شے پلا دے زندگی اے زندگی!
اب تو یاد آتا نہیں کیسا تھا اپنا رنگ روپ
پھر مری صورت دکھا دے زندگی اے زندگی!
ایک مدت ہو گئی روٹھا ہوں اپنے آپ سے
پھر مجھے مجھ سے ملا دے زندگی اے زندگی!
جانے برگشتہ ہے کیوں مجھ سے زمانے کی ہوا
اپنے دامن کی ہوا دے زندگی اے زندگی!
رچ گیا ہے میری نس نس میں مری راتوں کا زہر
میرے سورج کو بلا دے زندگی اے زندگی!
- کتاب : تیری صدا کا انتظار (Pg. 36)
- Author : خلیل الرحمن اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.