یوں تو ان کو ہے سو دفعہ دیکھا
یوں تو ان کو ہے سو دفعہ دیکھا
ہر دفعہ کچھ نہ کچھ نیا دیکھا
گھر امیروں کے تھے بڑے مانا
دل غریبوں کا پر بڑا دیکھا
اپنی آنکھوں کی بد نصیبی ہائے
اک نہ اک روز حادثہ دیکھا
خوب رو تو ہزار دیکھے ہیں
تیرے جیسا نہ کج ادا دیکھا
یہ بھی توحید ہی تو ہے واعظ
ہم نے ہر بت میں ہے خدا دیکھا
کون تجھ سا ہے خوش نصیب صداؔ
جس نے ہر غم کا ہے مزہ دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.