ہم آندھیوں کے بن میں کسی کارواں کے تھے
دلچسپ معلومات
پاکستان سے اپنے آبائی شہر امروہہ میں جب جون ایلیا آئے تو بڑا جذباتی منظر تھا ۔۔
ہم آندھیوں کے بن میں کسی کارواں کے تھے
جانے کہاں سے آئے ہیں جانے کہاں کے تھے
اے جان داستاں تجھے آیا کبھی خیال
وہ لوگ کیا ہوئے جو تری داستاں کے تھے
ہم تیرے آستاں پہ یہ کہنے کو آئے ہیں
وہ خاک ہو گئے جو ترے آستاں کے تھے
مل کر تپاک سے نہ ہمیں کیجیے اداس
خاطر نہ کیجیے کبھی ہم بھی یہاں کے تھے
کیا پوچھتے ہو نام و نشان مسافراں
ہندوستاں میں آئے ہیں ہندوستاں کے تھے
اب خاک اڑ رہی ہے یہاں انتظار کی
اے دل یہ بام و در کسی جان جہاں کے تھے
ہم کس کو دیں بھلا در و دیوار کا حساب
یہ ہم جو ہیں زمیں کے نہ تھے آسماں کے تھے
ہم سے چھنا ہے ناف پیالہ ترا میاں
گویا ازل سے ہم صف لب تشنگاں کے تھے
ہم کو حقیقتوں نے کیا ہے خراب و خوار
ہم خواب خواب اور گمان گماں کے تھے
صد یاد یاد جونؔ وہ ہنگام دل کہ جب
ہم ایک گام کے نہ تھے پر ہفت خواں کے تھے
وہ رشتہ ہائے ذات جو برباد ہو گئے
میرے گماں کے تھے کہ تمہارے گماں کے تھے
- کتاب : yani (Pg. 115)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.