سب کی عزت سب سے محبت اردو بولنے والا ہوں
سب کی عزت سب سے محبت اردو بولنے والا ہوں
دھیما لہجہ نرم طبیعت اردو بولنے والا ہوں
سب کی زباں سے نام تھا ان کا یہ میری پہچان بنی
فخر مرا ہے اک یہی نسبت اردو بولنے والا ہوں
دھرتی کا اول بیٹا ہوں دھرتی بھی ماں ہوتی ہے
سہل نہیں تھا کار ہجرت اردو بولنے والا ہوں
طور طریقے اور قرینے سیکھو گے اسلوب کئی
لکھنے بیٹھو باب فصاحت اردو بولنے والا ہوں
طرز تخاطب طرز تکلم ہے اس میں تہذیب چھپی
سیکھو رسم و ریت روایت اردو بولنے والا ہوں
مال متاع تو چھوڑ آئے تھے بیش بہا اک چیز تھی بس
سو پائی انمول وراثت اردو بولنے والا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.