مذاق غم سے نکھرے گا شعور کارواں کب تک
مذاق غم سے نکھرے گا شعور کارواں کب تک
صلاح الدین فائق برہانپوری
MORE BYصلاح الدین فائق برہانپوری
مذاق غم سے نکھرے گا شعور کارواں کب تک
اسیر رہبری ڈھونڈیں گے قدموں کے نشاں کب تک
ذرا زخموں پہ دل کے اور تھوڑی سی نمک پاشی
نکھرتا ہی نہیں دیکھیں یہ حسن گلستاں کب تک
خودی کو بیچ کر سجدہ کوئی سجدہ نہیں ہوتا
جبین شوق سے کہہ دو تلاش آستاں کب تک
مرے افکار میں بالیدگی ہے حسن قسمت کب
تیرے ہونٹوں پہ اے شاعر حدیث دلبراں کب تک
نمود صبح سے پہلے سر منزل پہنچنا ہے
دھندلکوں سے یہ گھبراہٹ امیر کارواں کب تک
کفن باندھے ہوئے سر سے شعور زندگی ابھرا
تری نظروں میں ساقی گردش رطل گراں کب تک
زمانہ کروٹیں لیتا ہے تعمیری ارادوں سے
نہ جانے تیری آنکھوں میں رہے خواب گراں کب تک
اسیروں کا تعلق کیا بہار صحن گلشن سے
قفس میں آئے گی جانے بہار جاوداں کب تک
خودی سے کام لے تقدیر شاید کام آ جائے
ہجوم غم میں فائقؔ شورش آہ و فغاں کب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.