ترے فراق میں جو آنکھ سے رواں ہوا ہے
ترے فراق میں جو آنکھ سے رواں ہوا ہے
وہ اشک خوں ہی مرے غم کا ترجماں ہوا ہے
ہے جانے کیا پس دیوار آئینہ جس پر
یقین کر کے بھی دل وقف صد گماں ہوا ہے
بریدہ شاخ شجر کا شکستہ پتوں کا
ترے سوا بھی کوئی موجۂ خزاں ہوا ہے
ذرا سی دیر کو اس نے پلٹ کے دیکھا تھا
ذرا سی بات کا چرچا کہاں کہاں ہوا ہے
بچھڑ کے تجھ سے تھا خورشیدؔ کا ٹھکانہ کیا
خوشا نصیب شب غم کا آستاں ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.