تغافل ترا گو گوارہ نہ تھا
تغافل ترا گو گوارہ نہ تھا
ترے بن ہمارا گزارا نہ تھا
بھری بزم میں گو پکارا نہ تھا
نظر سے مگر کب اشارہ نہ تھا
بڑے باوفا تھے مرے یار سب
مصیبت میں جب تک پکارا نہ تھا
لب ناخدا پہ تھا نام خدا
کہ جب دسترس میں کنارا نہ تھا
شب وصل تھا بس یہی اک ملال
کہ بس میں سحر کا ستارا نہ تھا
رہا زندگی سے صداؔ یہ گلہ
کہ دور جوانی دوبارہ نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.