ہم سے چناں چنیں نہ کرو ہم نشے میں ہیں
ہم سے چناں چنیں نہ کرو ہم نشے میں ہیں
ہم جو کہیں نہیں نہ کرو ہم نشے میں ہیں
نشہ کوئی ڈھکی چھپی تحریک تو نہیں
ہر چند تم یقیں نہ کرو ہم نشے میں ہیں
ایسا نہ ہو کہ آپ کی بانہوں میں آ گریں
آنکھوں کو خشمگیں نہ کرو ہم نشے میں ہیں
باتیں کرو نگار و بہار و شراب کی
اذکار شرع و دیں نہ کرو ہم نشے میں ہیں
یہ وقت ہے عدمؔ کی تواضع کا صاحبو
تنگ اپنی آستیں نہ کرو ہم نشے میں ہیں
- کتاب : Adam ki behtareen ghazlein (Pg. 69)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.