رات سنسان دشت و در خاموش
رات سنسان دشت و در خاموش
چاند تارے شجر حجر خاموش
کوئی آواز پا نہ بانگ جرس
کارواں اور اس قدر خاموش
ہر طرف اک مہیب سناٹا
دل دھڑکتا تو ہے مگر خاموش
ہوئے جاتے ہیں کس لیے آخر
ہم سفر بات بات پر خاموش
ہیں یہ آداب رہ گزر کہ خوف
راہرو چپ ہیں راہبر خاموش
مختصر ہو نہ ہو شب تاریک
ہم کو جلنا ہے تا سحر خاموش
ڈھل چکی رات بجھ گئیں شمعیں
راہ تکتی ہے چشم تر خاموش
جانے کیا بات کر رہے تھے کہ ہم
ہو گئے ایک نام پر خاموش
ہم سے شاعرؔ بھی ہو گئے آخر
رنگ حالات دیکھ کر خاموش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.