پنکھڑی کوئی گلستاں سے صبا کیا لائی
پنکھڑی کوئی گلستاں سے صبا کیا لائی
دور تک نکہت گل خاک اڑاتی آئی
اف وہ بیگانہ نگاہوں کی کرم فرمائی
فطرت عشق بہ انداز جنوں تھرائی
تازہ تازہ وہ شکست سخن رعنائی
چپ ہوئے وہ تو تبسم کی جھلک سی آئی
آخر شب وہ ستاروں کی سرکتی ہوئی چھاؤں
میں وہیں بیٹھ گیا رات جہاں لہرائی
جاگی جاگی ہوئی پلکیں وہ بہ آغوش جمال
دل کو آرام زیادہ تھا تو کم نیند آئی
وقت نے ظرف نظر کو لب مے خوار کیا
تشنگی شیشہ کو پیمانہ بنا کر لائی
زندگی ایک ہجوم گزراں ہے لیکن
آدمی اپنی جگہ عالم صد تنہائی
اپنے ہی شعلۂ رنگیں سے جلا دامن گل
اپنی ہی شاخ تبسم پہ کلی مرجھائی
منزل عقل جنوں رنگ اسے ملتی ہے
جس نے اک بار رہ عشق میں ٹھوکر کھائی
پتے پتے کا نہیں گلشن عالم میں جواب
ذرہ ذرہ میں دھڑکتا ہے دل یکتائی
ٹوٹتی سی رگ دوراں یہ ترقی کی تھکن
کسی معشوق سحر خیز کی نیم انگڑائی
خاک اور خون سے اک شمع جلائی ہے نشورؔ
موت سے ہم نے بھی سیکھی ہے حیات آرائی
- کتاب : Sawad-e-manzil (Pg. 188)
- Author : Nushoor wahedi
- مطبع : Sarvat Wahidi D/o Nushoor wahedi (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.