Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس نے کہا ہستی تری میں نے کہا جلوا ترا

توفیق حیدرآبادی

اس نے کہا ہستی تری میں نے کہا جلوا ترا

توفیق حیدرآبادی

MORE BYتوفیق حیدرآبادی

    اس نے کہا ہستی تری میں نے کہا جلوا ترا

    اس نے کہا پھر نیستی میں نے کہا پردا ترا

    اس نے کہا جانا مرا میں نے کہا میری اجل

    اس نے کہا پھر زندگی میں نے کہا آنا ترا

    اس نے کہا شام بلا میں نے کہا گیسو ترے

    اس نے کہا صبح صفا میں نے کہا چہرا ترا

    اس نے کہا باران غم میں نے کہا رونا مرا

    اس نے کہا برق ستم میں نے کہا ہنسنا ترا

    اس نے کہا تو کون ہے میں نے کہا نقش قدم

    اس نے کہا منزل تری میں نے کہا کوچہ ترا

    اس نے کہا کیا کام ہے میں نے کہا خدمت تری

    اس نے کہا کیا نام ہے میں نے کہا بندا ترا

    اس نے کہا دل لے گیا میں نے کہا ہاں لے گیا

    اس نے کہا وہ کون تھا میں نے کہا غمزہ ترا

    اس نے کہا کیا دل میں ہے میں نے کہا الفت تری

    اس نے کہا کیا سر میں ہے میں نے کہا سودا ترا

    اس نے کہا کس سے گلہ میں نے کہا تقدیر سے

    اس نے کہا تقدیر کیا میں نے کہا منشا ترا

    اس نے کہا شب کون تھا میں نے کہا توفیقؔ تھا

    اس نے کہا وہ کون ہے میں نے کہا شیدا ترا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے