اداسی کا سمندر دیکھ لینا
اداسی کا سمندر دیکھ لینا
مری آنکھوں میں آ کر دیکھ لینا
ہمارے ہجر کی تمہید کیا تھی
مری یادوں کا دفتر دیکھ لینا
تصور کے لبوں سے چوم لوں گا
تری یادوں کے پتھر دیکھ لینا
نجومی نے یہ کی ہے پیش گوئی
رلائے گا مقدر دیکھ لینا
نہ رکھنا واسطہ تم مجھ سے لیکن
مری ہجرت کا منظر دیکھ لینا
تمنا ہے اگر ملنے کی مجھ سے
مجھے میرے ہی اندر دیکھ لینا
مکاں شیشے کا بنواتے ہو آزرؔ
بہت آئیں گے پتھر دیکھ لینا
- کتاب : Dhoop Ka Dareecha (Pg. 63)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.