کرسئ دل پہ ترے جاتے ہی درد آ بیٹھے
کرسئ دل پہ ترے جاتے ہی درد آ بیٹھے
جیسے آئینۂ بے کار پہ گرد آ بیٹھے
پہلی منزل پہ ہی ٹکرا کے گرے دنیا سے
پاؤں تڑوا کے تمام اہل نورد آ بیٹھے
دعوت دید جو اس قامت رنگیں کی ملی
بزم میں ہم بھی لیے یہ رخ زرد آ بیٹھے
عورتیں کام پہ نکلی تھیں بدن گھر رکھ کر
جسم خالی جو نظر آئے تو مرد آ بیٹھے
شہر اک سمت سے جنگل سا نظر آنے لگا
شہر کے دل میں بھی کیا دشت نورد آ بیٹھے
فرحتؔ احساس کی تعظیم میں اٹھا تھا سماج
اور وہ اس کی جگہ صورت فرد آ بیٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.