کوئی منصب کوئی دستار نہیں چاہئے ہے
کوئی منصب کوئی دستار نہیں چاہئے ہے
شاہزادی مجھے دربار نہیں چاہئے ہے
آخری اشک سے اس سوگ کی تکمیل ہوئی
اب مجھے کوئی عزا دار نہیں چاہئے ہے
اس تکلف سے زیادہ کا طلب گار ہوں میں
صرف یہ سایۂ دیوار نہیں چاہئے ہے
اب مقابل مرے اپنے ہیں سو اے رب جلیل
حوصلہ چاہئے تلوار نہیں چاہئے ہے
چاہئے ہے مجھے انکار محبت مرے دوست
لیکن اس میں ترا انکار نہیں چاہئے ہے
آخر اعضا نے مرے ساتھ بغاوت کر دی
اب قبیلے کو یہ سردار نہیں چاہئے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.