کسی کا دھیان مہ نیم ماہ میں آیا
کسی کا دھیان مہ نیم ماہ میں آیا
سفر کی رات تھی اور خواب راہ میں آیا
طلوع ساعت شب خوں ہے اور میرا دل
کسی ستارۂ بد کی نگاہ میں آیا
مہ و ستارہ سے دل کی طرف چلا وہ جواں
عدو کی قید سے اپنی سپاہ میں آیا
جہاد غم میں کوئی سست ضرب میری طرح
گرفت میسرۂ اشک و آہ میں آیا
ستارے ڈوب گئے اور وہ ستارہ گر
تھکن سے چور زمیں کی پناہ میں آیا
چراغ ہے مری راتوں کا ایک خواب وصال
جو کوئی پل تری چشم سیاہ میں آیا
دکھی دلوں کی سلامی قبول کرتے ہوئے
نظر جھکائے کوئی خانقاہ میں آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.