کیسا غضب یہ اے دل پر جوش کر دیا
کیسا غضب یہ اے دل پر جوش کر دیا
تیری روش نے ان کو جفا کوش کر دیا
اس چشم پر خمار کی سر مستیاں نہ پوچھ
سب کو بہ قدر حوصلہ مے نوش کر دیا
مجبور ہو چکی تھی زباں عرض حال پر
لیکن تری نگاہ نے خاموش کر دیا
ان کی جفاؤں پر بھی وفا کا ہوا گماں
اپنی وفاؤں کو بھی فراموش کر دیا
قربان اس نگاہ کے جس نے حمیدؔ کو
صد محشر خیال در آغوش کر دیا
- کتاب : Shaam e Sehra (Pg. 168)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.