جانب کوچہ و بازار نہ دیکھا جائے
جانب کوچہ و بازار نہ دیکھا جائے
غور سے شہر کا کردار نہ دیکھا جائے
کھڑکیاں بند کریں چھپ کے گھروں میں بیٹھیں
کیا سماں ہے پس دیوار نہ دیکھا جائے
سرخیاں خون میں ڈوبی ہیں سب اخباروں کی
آج کے دن کوئی اخبار نہ دیکھا جائے
شہر کا شہر گنہ گار تو ہو سکتا ہے
جب کہیں کوئی گنہ گار نہ دیکھا جائے
دشت سے کم نہیں ویراں کوئی بستی مخمورؔ
یہ ہجوم در و دیوار نہ دیکھا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.