اس دشت پہ احساں نہ کر اے ابر رواں اور
اس دشت پہ احساں نہ کر اے ابر رواں اور
جب آگ ہو نم خوردہ تو اٹھتا ہے دھواں اور
وہ قحط جنوں ہے کہ کوئی چاک گریباں
آتا ہے نظر بھی تو گزرتا ہے گماں اور
یہ سنگ زنی میرے لیے بارش گل ہے
تھک جاؤ تو کچھ سنگ بدست دگراں اور
سورج کو یہ غم ہے کہ سمندر بھی ہے پایاب
یا رب مرے قلزم میں کوئی سیل رواں اور
شاعرؔ یہ زمیں حضرت غالبؔ کی زمیں ہے
ہر شعر طلب کرتا ہے خون رگ جاں اور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.