یارو ہر غم غم یاراں ہے قریب آ جاؤ
یارو ہر غم غم یاراں ہے قریب آ جاؤ
پیارو پھر فصل بہاراں ہے قریب آ جاؤ
دور ہو کر بھی سنیں تم نے حکایات وفا
قرب میں بھی وہی عنواں ہے قریب آ جاؤ
ہم محبت کے مسافر ہیں کہیں دیکھ نہ لے
گھات میں گردش دوراں ہے قریب آ جاؤ
جاؤ اب جاؤ کہ وہ عہد وفا ختم ہوا
جب بھی دیکھو کہ پھر امکاں ہے قریب آ جاؤ
آج دنیا کو نہیں اپنے غموں سے فرصت
آج مل بیٹھنا آساں ہے قریب آ جاؤ
میرے ہی پہلوئے سوزاں میں سکوں ممکن ہے
چار سو گردش دوراں ہے آ جاؤ
میں زمانے کی کڑی دھوپ کا مارا ہوں ظفرؔ
تم جہاں ہو چمنستاں ہے قریب آ جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.