تو مری ابتدا تو مری انتہا میں سمندر ہوں تو ساحلوں کی ہوا
تو مری ابتدا تو مری انتہا میں سمندر ہوں تو ساحلوں کی ہوا
تیری منزل بنے میرا ہر راستا میں سمندر ہوں تو ساحلوں کی ہوا
روز و شب موج در موج ہوں در بدر روز و شب ساحلوں پر پٹکتا ہوں سر
ہاتھ آتا نہیں پھر بھی دامن ترا میں سمندر ہوں تو ساحلوں کی ہوا
میری شوریدگی کے یہ طوفان سب میری خاموشیوں کے یہ ارمان سب
کچھ نہیں اک تری آرزو کے سوا میں سمندر ہوں تو ساحلوں کی ہوا
تو ہی منزل مری تو ہی حد ہے مری تجھ سے وابستگی نامزد ہے مری
تو نہ ہو گر تو میں خود میں کھو جاؤں گا میں سمندر ہوں تو ساحلوں کی ہوا
خوشبوؤں سے تری یہ مہکتا سفر یوں ہی جاری رہے گا مرے اوج پر
تو مسافت مری میں ترا راستا میں سمندر ہوں تو ساحلوں کی ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.