ہر فکر سے بیگانہ و انجان بنا دے
ہر فکر سے بیگانہ و انجان بنا دے
بچے کی طرح پھر مجھے نادان بنا دے
سلطاں ہے بنانا جسے سلطان بنا دے
مجھ کو تو در اپنے کا تو دربان بنا دے
جس وقت ضرورت ہو میں خود جھانک کے پڑھ لوں
دل کو ہی مرے گیتا و قرآن بنا دے
مجھ کو نہیں خواہش کہ فرشتہ بنوں مولیٰ
اس بندۂ ناچیز کو انسان بنا دے
ہندو ہو کوئی چاہے مسلمان ہو کوئی
ہر شخص کو تو صاحب ایمان بنا دے
مر مر کے جئیں کس لیے بندے ترے مولیٰ
جینا بھی ذرا موت سا آسان بنا دے
بندے کو کرا بندے کی عظمت کا تو احساس
پھر سے اسے مخلوق کی تو شان بنا دے
شیطان کی کر ختم تو دنیا سے حکومت
دھرتی کو ہی جنت مرے بھگوان بنا دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.