لگا کے آئی تھی سوتن خضاب عید کے دن
لگا کے آئی تھی سوتن خضاب عید کے دن
موئی پہ ٹوٹ پڑا تھا شباب عید کے دن
ادھر وہ حسن میں تھا انتخاب عید کے دن
ادھر نہ تھا کوئی میرا جواب عید کے دن
وہ چاند رات کو مجھ سے بگڑ کے چلتے بنے
بکھر کے رہ گئے رنگین خواب عید کے دن
میں کیا بتاؤں کہ کیا حشر کر رہا تھا بپا
نگوڑی سوت کا اٹھتا شباب عید کے دن
وہ اب بھی میرے دوپٹے کی تہہ میں رکھا ہے
جو اس نے پیش کیا تھا گلاب عید کے دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.