جان جاں کہو گے ناں اشک پونچھ لو گے ناں عید پر ملو گے ناں
جان جاں کہو گے ناں اشک پونچھ لو گے ناں عید پر ملو گے ناں
ان اداس آنکھوں میں خواب تم بھرو گے ناں عید پر ملو گے ناں
وقت کس طرح گزرا چاند کس طرح اترا فرقتوں کے موسم میں
ان سبھی سوالوں کے تم جواب دو گے ناں عید پر ملو گے ناں
فاصلے جو آئے ہیں کتنے غم اٹھائے ہیں غیر مسکرائے ہیں
ہاتھ تھام کر میرے سب گلے سنو گے ناں عید پر ملو گے ناں
دل میں وہم پلتا ہے جیسے خواب جلتا ہے دل کہاں سنبھلتا ہے
جاں یقیں دلاؤ تم میرے ہی رہو گے ناں عید پر ملو گے ناں
تنہا چاند سے مجھ کو بے بہا محبت ہے ہاں ملن کی حسرت ہے
چاند رات کو نیرؔ چاند تم بنوگے ناں عید پر ملو گے ناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.