سب کو بچاؤ خود بھی بچو فاصلہ رکھو
سب کو بچاؤ خود بھی بچو فاصلہ رکھو
اب اور کچھ کرو نہ کرو فاصلہ رکھو
خطرہ تو مفت میں بھی نہیں لینا چاہیے
گھر سے نکل کے مول نہ لو فاصلہ رکھو
فی الحال اس سے بچنے کا ہے ایک راستہ
وہ یہ کہ اس سے بچ کے رہو فاصلہ رکھو
دشمن ہے اور طرح کا جنگ اور طرح کی
آگے بڑھو نہ پیچھے ہٹو فاصلہ رکھو
حل بھی تلاش کر لیا جائے گا عن قریب
تم اس وبا کو بڑھنے نہ دو فاصلہ رکھو
رکھنے کی بس یہ تین ہی چیزیں ہیں ان دنوں
ہمت رکھو یقین رکھو فاصلہ رکھو
کرتے ہو جس طرح برے لوگوں سے اجتناب
اچھوں سے بھی گریز کرو فاصلہ رکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.