آج بھی تشنہ لبی تشنہ لبی ہے اے دوست
آج بھی تشنہ لبی تشنہ لبی ہے اے دوست
کیا نہ چھلکے گی جو آنکھوں میں بھری ہے اے دوست
جو کمی پہلے تھی وہ پھر بھی کمی ہے اے دوست
یہ جو تھوڑی سی ہنسی زیر لبی ہے اے دوست
آپ کو دیکھ مرے ذوق فنا کو بھی دیکھ
یہ تری شیشہ گری درد سری ہے اے دوست
مئے گلفام میں کچھ درد تہ جام سہی
وہ خوشی کیسی خوشی جس میں کمی ہے اے دوست
خاک میں رنگ گلستاں کو بھلا دیکھ سکوں
مری آنکھوں میں اگر اتنی نمی ہے اے دوست
تاب پرواز تھی جن کو وہ گئے بھی مسعودؔ
ہم کہاں جائیں کہ بے بال و پری ہے اے دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.