Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

درد بڑھتا گیا جتنے درماں کیے پیاس بڑھتی گئی جتنے آنسو پیے

عامر عثمانی

درد بڑھتا گیا جتنے درماں کیے پیاس بڑھتی گئی جتنے آنسو پیے

عامر عثمانی

MORE BYعامر عثمانی

    درد بڑھتا گیا جتنے درماں کیے پیاس بڑھتی گئی جتنے آنسو پیے

    اور جب دامن ضبط چھٹنے لگا ہم نے خوابوں کے جھوٹے سہارے لیے

    عشق بڑھتا رہا سوئے دار و رسن زخم کھاتا ہوا مسکراتا ہوا

    راستہ روکتے روکتے تھک گئے زندگی کے بدلتے ہوئے زاویے

    گم ہوئی جب اندھیروں میں راہ وفا ہم نے شمع جنوں سے اجالا کیا

    جب نہ پائی کوئی شکل بخیہ گری ہم نے کانٹوں سے زخموں کے منہ سی لیے

    اس کے وعدوں سے اتنا تو ثابت ہوا اس کو تھوڑا سا پاس تعلق تو ہے

    یہ الگ بات ہے وہ ہے وعدہ شکن یہ بھی کچھ کم نہیں اس نے وعدے کیے

    ختم ہونے کو ہے قصۂ زندگی اب ہمیں آپ سے کوئی شکوہ نہیں

    ٹل نہ جائے کہیں موت آئی ہوئی پرسش غم کی زحمت نہ فرمائیے

    جب حجابوں میں پنہاں تھا حسن بتاں بت پرستی کا بھی ایک معیار تھا

    اب تو ہر موڑ پر بت ہی بت جلوہ گر اب کہاں تک بتوں کو خدا مانیے

    کتنے ارباب ہمت نے ان کے لیے بڑھ کے میدان میں جان بھی ہار دی

    اب بھی ان کی نگاہوں میں ہے بد ظنی اب بھی ان کو وفا کی سند چاہیے

    جس نے لوٹا تھا اس کو سلامی ملی ہم لٹے ہم کو ملزم بتایا گیا

    مست آنکھوں پہ الزام آیا نہیں ہم پہ لگتی رہیں تہمتیں بن پیے

    جس نے عامرؔ متاع خودی بیچ دی سچ یہ ہے عصمت زندگی بیچ دی

    سر جھکانے سے بہتر ہے سر دیجیے بھیک لینے سے بہتر ہے مر جائیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے