رہتا ہوں صبح و شام گرفتار کیف میں
رہتا ہوں صبح و شام گرفتار کیف میں
حیرت زدہ ہوں صورت دیوار کیف میں
اے زاہدا نہ پوچھ منجے صوم ہور صلوٰۃ
کیا صوم ہور صلوۃ ہے درکار کیف میں
جب جائیں گے تمام نمازی بروز حشر
میں جاؤں گا بحالت سرشار کیف میں
دی نقد جاں ہوا ہوں خریدار جام مئے
پاتا ہوں آج گرمئی بازار کیف میں
تب سوں خیال کیف میں رہتا ہوں اے ترابؔ
پاتا ہوں جب سے لذت دیدار کیف میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.